ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسٹریلیا میں دو لڑکوں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد

آسٹریلیا میں دو لڑکوں پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد

Thu, 13 Oct 2016 15:44:25    S.O. News Service

ملبورن 13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا میں جمعرات کے روز دو 16سالہ لڑکوں پر شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے متاثر ہو کر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ان لڑکوں کے نام نہیں بتائے گئے، تاہم انہیں ایک دکان سے ہتھیار خریدنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں لڑکوں پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری، منصوبہ بندی اور دہشت گرد تنظیم کی رکنیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو گئے، تو انہیں عمر قید تک کی سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔ ان ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ انہیں دسمبر میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Share: